خبر اور تجزیہ

جب ترکی فضائیہ کے ایف 16 نے آرمینی جنگی طیارہ مار گرایا

جب ترکی ائر فورس کے ایف 16 جنگی طیارے نے آرمینیائی سرزمین پر آرمینیا کی ائر فورس کے ایس یو 25 جنگی طیارے کو مار گرایا تو آرمینیا کا حامی انڈیا اور پورا مغرب سراپا احتجاج بن گیا

آرمینیا کی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق  ترکی کی ائر فورس کے ایف 16 جنگی طیارے نے آرمینیائی سرزمین پر آرمینیا کی ائر فورس کے ایس یو 25 جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔ جبکہ طیارے کے ساتھ پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق آذربائیجان نے آرمینائی دفاع کو مکمل تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ آرمینیا کی نسل پرست آرمی کو بھاری جانی اور جنگی نقصان کا سامنا ہے ۔
 
آرمینیائی وزارت دفاع کے ترجمان شوشان سٹیپیان نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمینیا کے ایس یو 25 جنگی طیارے کو جس ترک ایف 16 طیارے نے گرایا ہے وہ آذربائیجان کے ائر بیس سے اڑا تھا۔ جبکہ آذر بائیجان نے ترکی کی طرف سے آرمینیا کا طیارہ مار گرانے کی تردید کی ہے۔

جبکہ عینی شاہدین کے مطابق عالمی میڈیا اینڈ پریس اور الجزیرہ ٹی وی پر اس خبر کی تصدیق کے بعد آذربائیجان کا دارالحکومت باکو شہر نعرہء تکبیر اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔

۔
ترکی کے مطابق اس نے برادر اسلامی ملک کی مقبوضہ اراضی آزاد کرانے کیلئے آذربائیجان کی جنگ کی حمایت کی ہے۔ صدر رجب طیب اردگان کے پریس معاون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بحران سے متعلق بحث سے قبل بتایا کہ ترکی علیحدگی پسندوں کے قبضہ سے ناگورنا کاراباخ واپس لینے کیلئے آذرجائیجان کی مدد کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔
 
فرحتین الٹون نے ٹویٹ کیا ہے کہ ترکی آذربائیجان کو اپنی مقبوضہ سرزمین واپس لینے کی جنگ اور ملکی حقوق اور مفادات کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی قانون کے تحت مدد کرنے کیلئے پوری طرح تیار اور پرعزم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کو امید ہے کہ اقوام متحدہ کا اجلاس اس مسئلہ کے حل کیلئے مضبوط بنیاد قائم کرے گا۔
۔

روس نے ترکی سے ناگورنو کاراباخ میں جنگ بندی کیلئے کوششوں کی اپیل کی ۔ روس نے ترکی پر زور دیا کہ وہ ناگورنو کاراباخ کی خون ریز جھڑپوں کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے کام کرے

ALSO READ THIS ARTICLE  چین کے ساتھ اب ترکی بھی پاکستان کا ہم خیال اور حلیف بن رہا ہے
ALSO READ THIS ARTICLE  امریکہ اور مغرب کیلئے کشمیر اور فلسطین کا حامی ترکی قابل ِ قبول نہیں ہے

تازہ ترین کالم

احتجاج کا گورکھ دہندہ ! کیا جمہوری نظام میں پاکستان کی بقا ہے ؟

احتجاج ایک آرٹ ہے اور یہ آرٹ جمہوریت کی ناجائز اولاد...

قائد اعظم نیویارک اور موٹر وے۔ ڈاکٹر شکیل الرحمٰن فاروقی

اپنا اپنا انداز ہوتا ہے کہنے کا ورنہ ستمبر کی گیارہ...

رنگ میں بھنگ ۔ ڈاکٹر شکیل الرحمٰن فاروقی مرحوم

وفاقی وزیرِ سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے مطابق ایک اہم...

Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

چین نیوز

چین نے ہندوستان کیخلاف ڈیموں کے واٹر بم کی دھمکی دے دی

لداخ سیکٹر میں ہندوستان کو فوجی محاذ پر بدترین...

چین نے ہندوستان کیخلاف ہولناک مائیکرو ویو ہتھیار استعمال کیے

چین کی رینمن یونیورسٹی کے انٹرنشنل ریلیشن کے وائس...

ترکی نیوز

DEFENCE TIMES

Military Jobs and Defence News

GULF ASIA NEWS

News and facts from Gulf and Asia