خبر اور تجزیہ

امریکی مظاہروں میں شدت اور صدر ٹرمپ کی گورنروں کو فوج تعینات کرنے کی دھمکی

امریکی اور عالمی پریس اینڈ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ان حالیہ مظاہروں میں کم از کم پانچ پوليس اہلکار مظاہرين کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں

سیاہ فام امریکی شہری کی پولیس حراست میں افسوس ناک ہلاکت کے بعد امریکہ میں پر تشدد مظاہرے شدت پکڑ رہے ہیں۔
 
امن قائم کرنے میں ناکالم ریاستی گورنروں کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سخت الفاظ میں دھمکی دی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ریاستی انتظامیہ ان پر تشدد مظاہروں کے خاتمے اور امن قائم کرنے میں ناکام رہی، تو مرکزی حکومت کی طرف سے فوجی دستوں کی تعيناتی کی جائے گی۔
 
امريکی صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر میں کہا ہے کہ اگر مظاہروں سے متاثرہ رياستوں ميں نيشنل گارڈز کی جلد تعيناتی عمل ميں نہ آئی تو ہمارے پاس متاثرہ ریاستوں میں فوج تعينات کر کے صورت حال سنبھالنے کا راستہ موجود ہے۔ 
 
ماہرں اور دانشوروں کے مطابق امریکہ میں انتظامیہ کی ناکامی اور فوج کی تعيناتی ايک انتہائی غير معمولی اقدام ہو گا۔ امريکہ ميں ايک سياہ فام شہری گارج فلوئڈ کی پوليس اہلکاروں کی حراست کے دوران ہلاکت کے بعد سے پورے امریکہ میں شدید احتجاج اور پرتشدد مظاہرے جاری ہيں۔

امریکہ کے پریس اینڈ میڈیا کے مطابق ان پر تشدد مظاہروں ميں تشدد پر مائل مظاہرین کی طرف سے اسلحہ کا استعمال بھی ہو رہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کم از کم پانچ پوليس اہلکار مظاہرين کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 
امریکی پریس کے مطابق سرکاری طور پر کرائے گئے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ميں جارج فلوئڈ کی ہلاکت کو ہومی سائيڈ یعنی قتل قرار ديا گيا ہے۔ رياست منيسوٹا کے شہر مينیاپولس کے ہينيپن کاؤنٹی ميڈيکل آفيسر نے اپنی سٹیٹمنٹ ميں کہا ہے کہ چھياليس سالہ فلوئڈ کی ہلاکت پوليس کی جانب سے زبردستی گلا دبانے کے نتيجے ميں دم گھٹنے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔
 
اس سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ ان کی ہلاکت کی وجہ ديگر طبی وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔ جس پر شہری طبقات کی طرف سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا اور مظاہرین مذید مشتعل ہو گئے تھے۔
 
تاہم کل سوموار کو جاری ہونے والی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ ميں موت کی وجہ واضح طور پر قتل قرار دی گئی ہے۔ فلوئڈ کے اہل خانہ نے پرائویٹ طور پر بھی اس افسوس ناک  ہلاکت کی تحقيقات کرائی تھيں اور اس تحقیقات میں بھی اس ہلاکت کو قتل قرار ديا گيا تھا۔
۔۔
ہم امریکہ میں امن عامہ کی بحالی اور کورونا سے شدید متاثرہ امریکی عوام کی صحت و سلامتی کیلئے دعا گو ہیں
ALSO READ THIS  بچی ہوئی شادی شدہ زندگی! - آمنہ مفتی' بی بی سی
ALSO READ THIS  افغان طالبان کے افغان فوج کیخلاف شدید حملوں میں 300 فوجی جاں بحق 570 زخمی

تازہ ترین کالم

احتجاج کا گورکھ دہندہ ! کیا جمہوری نظام میں پاکستان کی بقا ہے ؟

احتجاج ایک آرٹ ہے اور یہ آرٹ جمہوریت کی ناجائز اولاد...

قائد اعظم نیویارک اور موٹر وے۔ ڈاکٹر شکیل الرحمٰن فاروقی

اپنا اپنا انداز ہوتا ہے کہنے کا ورنہ ستمبر کی گیارہ...

رنگ میں بھنگ ۔ ڈاکٹر شکیل الرحمٰن فاروقی

وفاقی وزیرِ سائنس اور ٹیکنالوجی کے مطابق ایک اہم سنگِ میل...

Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

چین نیوز

چین نے ہندوستان کیخلاف ڈیموں کے واٹر بم کی دھمکی دے دی

لداخ سیکٹر میں ہندوستان کو فوجی محاذ پر بدترین...

چین نے ہندوستان کیخلاف ہولناک مائیکرو ویو ہتھیار استعمال کیے

چین کی رینمن یونیورسٹی کے انٹرنشنل ریلیشن کے وائس...

ترکی نیوز

DEFENCE TIMES

Military Jobs and Defence News

GULF ASIA NEWS

News and facts from Gulf and Asia