خبر اور تجزیہ

امریکہ میں پر تشدد مظاہرے اور کرفیو ، صدر ٹرمپ زیر زمین حفاظتی بنکر میں منتقل

امریکی شہری جارج فلوئڈ کی افسوس ناک ہلاکت پر امریکی مظاہرین کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلیے جرمنی اور برطانیہ میں بھی مظاہرے کیے گئے

- Advertisement -
جہاں امریکہ میں زندگی کورونا وائرس کی جان لیوا وبائی شدت کیخلاف جدوجہد میں مصروف ہے  ہے وہاں امریکی شہروں میناپولس، لاس اینجلس، واشنگٹن سمیت دیگر شہروں میں پر تشدد مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔
 
امریکی سیاہ فام شخص کی ہلاکت بعد شروع ہونے والے ان پرتشدد احتجاج کے دوران سٹورز اور دکانوں میں لوٹ مار کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
 
اسی طرح نیویارک اور میامی میں بھی بڑے پیمانے پر شدید احتجاج ہوئے۔ جبکہ وائٹ ہاؤس سے ملحقہ پارک میں تششد پر مائل مظاہرین کی موجودگی کے بعد حفاظتی طور پر مظاہرین سے نمٹنے والی فورس کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔
 

نیویارک ٹائمز کے مطابق شدید احتجاج کے بعد سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے جمعے کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں زیرِ زمین بنکر میں منتقل کر دیا تھا۔

 
مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے پولیس اور امریکی نیشنل گارڈز کو ہنگامی بنیادوں پر مظاہروں سے متاثرہ علاقوں میںتعینات کیا گیا ہے۔ حکام نے ہنگاموں کا مرکز بننے والے شہروں واشنگٹن، ہیوسٹن، میناپولس اور لاس اینجلس میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ جبکہ ۔واشنگٹن کے میئر کے حکم کے مطابق کرفیو کا نفاذ رات گیارہ بجے سے صبح چھ بجے تک گا۔
مقامی رہنماؤں نے احتجاج کرنے والوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لوگ سیاہ فام شخص جارج فلائڈ کی افسوس ناک موت پر پرتشدد مظاہروں کے بجائے اپنے مطالبات حکام کے سامنے رکھیں۔
 
یاد رہے کہ 25 مئی کو ایک پولیس افسر نے ایک سیاہ فام امریکی شخص جارج فلائڈ کی گردن پر گھٹنا رکھ کر اسے ہتھ کڑیاں لگائیں۔ جس کے بعد زیرِ حراست شخص بعد جاں بحق ہو گیا تھا۔ بعد ازاں اس واقعہ کے خلاف امریکہ کے مختلف شہروں میں شدید احتجاج جاری ہے جب کہ واقعے کے بعد قتل اور ​اقدامِ قتل قرار کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
 
امریکی سیام فام شہری جارج فلوئڈ کی ہلاکت کے بعد امریکی مظاہرین کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلیے جرمنی اور برطانیہ میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ برطانیہ کے شہر لندن اور جرمنی کے بڑے شہر برلن میں اتوار کے دن ہزاروں افراد مظاہروں کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔
انہوں نے جارج فلوئڈ کی ہلاکت کی منصفانہ تحقیقات اور عدل و انصاف کا مطالبہ کیا۔ مغربی لوگوں نے بڑے جذباتی انداز میں امریکی مظاہرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
- Advertisement -

تازہ ترین خبریں

Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

تازہ ترین